ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ دبئی میں 6 اکتوبر سے شروع ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ‘‘ میں شرکت کے لئے 17 اگست تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی،دبئی میں بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 17 اگست تک طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ دبئی میں 6 اکتوبر سے شروع ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ‘‘ میں شرکت کے لئے 17 اگست تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش دبئی میں 6 سے 8 اکتوبر تک جاری رہے گی ۔ نمائش میں سکن کئیر، کاسمیٹکس،پرفیوم، باڈی کئیر سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








