مالی سال 2025کے دوران پاک۔ برطانیہ دو طرفہ تجارت میں 6فیصد اضافہ ہوا۔ اس دوران باہمی تجارت 7.3ارب ڈالر تک بڑھ گئی۔ وزارت تجارت کے مطابق چار سال کے دوران پاکستان اور برطانیہ کی دو طرفہ تجارت میں 32.72فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2022کے دوران دونوں ممالک کی باہمی تجارت 5.5ارب ڈالر رہی تھی تاہم مالی سال 2025میں دو طرفہ تجارت 7.3ارب ڈالر تک بڑھ …
مالی سال 2025کے دوران پاک۔ برطانیہ دو طرفہ تجارت میں 6فیصد اضافہ
اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):مالی سال 2025کے دوران پاک۔ برطانیہ دو طرفہ تجارت میں 6فیصد اضافہ ہوا۔ اس دوران باہمی تجارت 7.3ارب ڈالر تک بڑھ گئی۔ وزارت تجارت کے مطابق چار سال کے دوران پاکستان اور برطانیہ کی دو طرفہ تجارت میں 32.72فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2022کے دوران دونوں ممالک کی باہمی تجارت 5.5ارب ڈالر رہی تھی تاہم مالی سال 2025میں دو طرفہ تجارت 7.3ارب ڈالر تک بڑھ گئی۔
اس طرح مالی سال 2022کے مقابلے میں مالی سال 2025 کے دوران پاکستان اور برطانیہ کی باہمی تجارت میں 1.8ارب ڈالر یعنی 32.72فیصد کی نمایاں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاک برطانیہ دو طرفہ تجارت میں 1.5ارب ڈالر کا ٹریڈ بیلنس پاکستان کے حق میں ہے۔









