چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر ضلع بھکر پولیس کا جامع سیکیورٹی پلان، 800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات

"ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات پر چہلم حضرت امام حسینؑ (20 صفر المظفر) کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ عزاداران کو پُرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔”

بھکر۔ 04 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات پر چہلم حضرت امام حسینؑ (20 صفر المظفر) کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ عزاداران کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

سیکیورٹی پلان کے تحت ضلع بھر میں 800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ 20 صفر المظفر کے موقع پر ضلع بھکر میں 5 جلوس اور 5 مجالس منعقد ہوں گی، جن میں A کیٹیگری کا مرکزی جلوس سٹی بھکر امام بارگاہ درعباس سے برآمد ہوگا۔ڈی پی او بھکر کی ہدایات کے مطابق جلوسوں اور مجالس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام جلوسوں کے راستوں کی مکمل نگرانی کی جائے گی، جبکہ حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات ہوگی۔ اسی طرح ضلع کے تمام دریائی پتن عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں اور جلوسوں کے تمام راستوں کو مکمل طور پر سیل کر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر امن و امان کے قیام اور عزاداران کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں