پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے رکن مشاورتی بورڈ محمد اصغر بنگی نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے دورے کے دوران صدر فاروق یوسف شیخ کو 18اگست کو کوریا میں ہونے والی بزنس کانفرنس کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس میٹنگ کے دوران کوریا کے متعلقہ سیکٹر کے کاروباری افراد کے پاکستان سے آنے والے لوگوں سے بی ٹو بی میٹنگز کرائی جائیں گی۔
پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے رکن مشاورتی بورڈ محمد اصغر بنگی کا فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا دورہ

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 04 اگست (اے پی پی):پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے رکن مشاورتی بورڈ محمد اصغر بنگی نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے دورے کے دوران صدر فاروق یوسف شیخ کو 18اگست کو کوریا میں ہونے والی بزنس کانفرنس کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس میٹنگ کے دوران کوریا کے متعلقہ سیکٹر کے کاروباری افراد کے پاکستان سے آنے والے لوگوں سے بی ٹو بی میٹنگز کرائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں 280کاروباری شخصیات شرکت کر رہی ہیں جبکہ 39افراد اس کو فنانس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شرکا سیلف فنانس پر جار ہے ہیں جبکہ ایسوسی ایشن انہیں 2دن کے ڈنر اور صرف ٹرانسپورٹ کی سہولت دے گی جس میں رہائش شامل نہیں تاہم جس ہوٹل میں کانفرنس ہو رہی ہے اس میں رہائش کی سہولت شامل نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس کانفرنس کیلئے کوریا میں پاکستانی ایمبیسی تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسو سی ایشن کے 3چیمبرز کے ساتھ ایم او یو سائن ہو چکے ہیں جبکہ مزید معلومات میڈیا کے انچارج ڈاکٹر محمد صابر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے اصغر بنگی کا خیر مقدم کیا اور بتایا کہ 22ہزار افراد چیمبر کے ممبرہیں جو 128مختلف سیکٹرز اورٹریڈز سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد محاصل کی ادائیگی میں ملک بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔
ہر شہر کی اپنی اہمیت ہے لیکن فیصل آباد کے بغیر معیشت مکمل نہیں ہو تی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمدات میں سے 67فیصد فیصل آباد سے برآمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کوریا کیلئے جانے والے وفد کا ذکر کیا جس کیلئے فیصل آباد چیمبر کو بھی لوپ میں لیا گیا تاہم ہمیں اپنے اہداف کا قبل از وقت تعین کر لینا چاہیے تاکہ اس دورے کو حقیقی معنوں میں کامیاب بنایا جا سکے۔ صدر فاروق یوسف شیخ نے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے رکن مشاورتی بورڈ محمد اصغر بنگی کو چیمبر کی اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔ اس موقع پر نائب صدر انجینئر عاصم منیر بھی موجود تھے۔








