پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای100 انڈیکس میں 1116.80 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کے دوران مندی کا رجحان غالب رہااور بینچ مارک کے ایس ای100 انڈیکس 1116.80 پوائنٹس کمی کے بعد 177083.22 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کے دوران مندی کا رجحان غالب رہااور بینچ مارک کے ایس ای100 انڈیکس 1116.80 پوائنٹس کمی کے بعد 177083.22 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ریڈی مارکیٹ میں مجموعی طور پر 711.271 ملین حصص کا کاروبار ہواجن کی مجموعی مالیت 25.874 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری (مارکیٹ کیپیٹلائزیشن) بھی 19.953 ٹریلین روپے سے کم ہو کر 19.833 ٹریلین روپے رہ گئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،161کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،295 کی قیمتوں میں کمی اور 107 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

حجم کے اعتبار سے پاک انٹرنیشنل بلک 89.708 ملین حصص کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ ٹرسٹ بروکریج 86.054 ملین حصص اور ٹی پی ایل پراپرٹیز 67.239 ملین حصص کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔نمایاں اضافہ کرنے والی کمپنیوں میں یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 86 روپے اضافے کے بعد 25386 روپے تک پہنچ گئی جبکہ رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ کے حصص 52.70 روپے اضافے سے 9301.28 روپے پر بند ہوئے۔

دوسری جانب نمایاں کمی کرنے والی کمپنیوں میں خیبر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 116.09 روپے کم ہو کر 2,041.10 روپے رہ گئی جبکہ ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کے حصص 76.77 روپے کمی کے بعد 3916.15 روپے پر بند ہوئے۔کے ایس ای 30 انڈیکس 377.39 پوائنٹس کی کمی سے 52836.31 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1875.51 پوائنٹس کی کمی کے بعد 249402.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔