کاشتکار کالی زیری کی کاشت رواں ماہ کے وسط سے شروع کردیں، محکمہ زراعت

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ کاشتکار کالی زیری کی کاشت رواں ماہ کے وسط سے شروع کردیں

سیالکوٹ۔ 04 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ کاشتکار کالی زیری کی کاشت رواں ماہ کے وسط سے شروع کردیں۔منگل کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ کالی زیری کی کاشت کیلئے زمین کو 5 سے 6مرتبہ ہل و سہاگہ چلا کر اچھی طرح تیار کر لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ زمین کی ذرخیزی کیلئے 10سے12گڈے گوبر کی گلی سڑی کھاد زمین میں اچھی طرح ملا دینی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کالی زیری کی کاشت کیلئے شرح بیج اڑھائی سے3 کلو گرام فی ایکڑ رکھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار کھیت میں ڈیڑھ سے2 فٹ کے فاصلے پر کھیلیا ں بنا کر ان کے سروں پر 9انچ کے فاصلے سے بیج کی چٹکیاں لگائیں اور بروقت آبپاشی کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔