محکمہ زراعت کی دھان کی فصل کو جراثیمی جھلسائوسے بچانے کے لئے ستمبر سے پہلے سپرے مکمل کرنے کی ہدایت

دھان کی فصل کو جراثیمی جھلسائوسے بچانے کے لئے ستمبر سے پہلے سپرے مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے دھان کے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

سیالکوٹ۔ 05 اگست (اے پی پی):دھان کی فصل کو جراثیمی جھلسائوسے بچانے کے لئے ستمبر سے پہلے سپرے مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے دھان کے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ دھان کے پتوں کا جھلسائو ایک خطرناک بیماری ہے ، یہ بیماری دھان کے پتوں اور نوک پر حملہ آور ہوتا ہے، سفید نمدار دھاری کی شکل میں حملہ کرتا ہے، پتے کے اوپر کی طرف لپٹ جاتا ہے، جھلسائو کی شدت میں یہ لمبائی اور چوڑائی میں حملہ کرتا ہے، ساز گار موسمی حالات میں اس سے پوری فصل متاثر ہوسکتی ہے، پتے کا کچھ حصہ سوکھ جاتا ہے، شروع کا حملہ ٹکڑیوں میں ہوتا ہے اور دور سے فصل جھلسی ہوئی نظر آتی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ اس بیماری سے بچنے کیلئے کسوگا مائی سین 2 فیصد ایس ایل 600 ملی لیٹر فی ایکڑ فصل کے یا ویلیڈا مایکسین 5 فیصد ایس ایل100 ملی لیٹر فی ایکڑ یا کاپر آکسی کلورائیڈ50 فیصد ڈبلیو پی500 ملی لیٹر فی ایکڑ یا کاپر آکسی کلورائیڈ اور کاسوگا مائی سین 47 فیصد ڈبلیوبی ملا کر 250 ملی لیٹر فی ایکڑ یا کاپر ہائیڈروآکسائیڈ77 فیصد ڈبلیو پی250 ملی لیٹر فی ایکڑ یا ولیڈا مائیسین اور آپوکسی کونازول 24 فیصد ایس سی ملا کر100 ملی لیٹر فی ایکڑ کے حساب سے فصل کو برداشت سے ایک ماہ قبل سپرے کریں۔

انہوں نے کہا کہ بتائے گئے زہروں میں سے کسی ایک کا استعمال کریں ، فیلڈ میں محکمہ زراعت کے نمائندے روزانہ کی بنیاد پر موجود رہتے ہیں ،کسان کسی بھی ایمرجنسی میں ٹول فری نمبر پر رابطہ کرکے مزید رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں