ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 10,000 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 10,000 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 10,000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 9 سے 36 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 10,000 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 10,000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 9 سے 36 روپے کا ہوگیا ہے۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 8,573 روپے اضافے کے بعد 366,886 روپے سے بڑھ کر 375,459 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 336,324 روپے سے بڑھ کر 344183 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 273 روپے اضافے کے بعد 6,624 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 235 روپے اضافے کے بعد 5,679 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,055 ڈالر سے بڑھ کر 4,155 ڈالر ہو گئی۔

 

مزید خبریں