ملک میں زرعی مشینری کی درآمدات مالی سال 2025-26 کے دوران 23 فیصد سے زائد کے اضافے سے 135.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران ملک میں زرعی مشینری اور آلات کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 23.08 فیصد بڑھ کر 135.267 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔
زرعی مشینری کی درآمدات 23 فیصد سے زائد کے اضافہ سے 135.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):ملک میں زرعی مشینری کی درآمدات مالی سال 2025-26 کے دوران 23 فیصد سے زائد کے اضافے سے 135.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران ملک میں زرعی مشینری اور آلات کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 23.08 فیصد بڑھ کر 135.267 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا جون 2025-26 کے دوران زرعی مشینری اور آلات کی درآمدات گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ رہیں جس سے زرعی شعبے میں جدید مشینری کی طلب میں اضافے کا رجحان ظاہر ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں دیگر مشینری کی درآمدات بھی 24.34 فیصد اضافہ سے 2.970 ارب ڈالر ہو گئیں جبکہ مالی سال 2024-25 میں یہ درآمدات 2.308 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات پیوستہ مالی سال کی 10.307 ارب ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 5.95 فیصد اضافے کے ساتھ 10.919 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ۔








