ہیوگو بینک (HugoBank) نے اعلان کیا ہے کہ اسے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پائلٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔بدھ کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس منظوری کے بعد ہیوگو بینک محدود صارفین کے ساتھ حقیقی ماحول میں اپنی مصنوعات، نظام اور آپریشنل تیاری کا جائزہ لے سکے گا۔
سٹیٹ بینک نے ہیوگو بینک کو پائلٹ آپریشنز کی منظوری دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):ہیوگو بینک (HugoBank) نے اعلان کیا ہے کہ اسے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پائلٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔بدھ کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس منظوری کے بعد ہیوگو بینک محدود صارفین کے ساتھ حقیقی ماحول میں اپنی مصنوعات، نظام اور آپریشنل تیاری کا جائزہ لے سکے گا۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پائلٹ مرحلے کے دوران بینک اپنی خدمات کے مکمل عوامی آغاز سے قبل سکیورٹی، قواعد و ضوابط کی پاسداری اور صارفین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کو جانچے گا۔ہیوگو بینک کے مطابق اس کا مقصد مالیاتی سہولیات تک رسائی کو آسان بنانا اور لاکھوں پاکستانیوں کے لیے طویل المدتی مالیاتی شراکت دار کے طور پر خدمات فراہم کرنا ہے۔
بینک روایتی بینکاری کی پیچیدگیوں کو کم کرتے ہوئے صارفین کو آسان، ہموار اور صارف دوست ڈیجیٹل بینکاری کا تجربہ فراہم کرنے پر توجہ دے گا۔ہیوگو بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاصم حسن نے کہاکہ ہمارا یقین ہے کہ حقیقی مالی آزادی کا آغاز آسانی اور سہولت سے ہوتا ہے، ہمارا مقصد اپنے صارفین کے لیے ایک قابل اعتماد مالیاتی آزادی اور فنانشل ویلبیئنگ پارٹنر بننا ہے جو عالمی معیار کے مالیاتی ادارے کے نظم و ضبط کو جدید ٹیکنالوجی کی رفتار کے ساتھ یکجا کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر میں کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ محفوظ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات تک صارفین کی رسائی بڑھانے کے اپنے عزم کا عملی مظاہرہ کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔پریس ریلیز کے مطابق پائلٹ مرحلہ مارکیٹ میں ذمہ دارانہ انداز میں داخلے کی حکمت عملی کا حصہ ہے جس میں موثر رسک مینجمنٹ فریم ورک اور محفوظ ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کو ترجیح دی گئی ہے۔ بینک نے کہا کہ اس مرحلے کے دوران صارفین کی آراء اور آپریشنل تجربات کی بنیاد پر اپنی خدمات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔








