بین الاقوامی تجارتی نمائش بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ میں شرکت کے لئے درخواستیں 17 اگست تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ،ٹی ڈی اے پی

"ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے دبئی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ‘بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ’ میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 17 اگست تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔”

اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ دبئی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ‘‘ میں شرکت کے لئے 17 اگست تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش دبئی میں 6 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں سکن کیئر، کاسمیٹکس،پرفیوم اور باڈی کیئر سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔