پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1761.66 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1761.66 پوائنٹس کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی کاروبار کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1761.66 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 181776.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ریڈی مارکیٹ میں مجموعی طور پر793.353 ملین شیئرز کا لین دین ہواجن کی مجموعی مالیت40.313ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری (مارکیٹ کیپیٹلائزیشن) بھی 20.090 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 20.264 ٹریلین روپے ہو گئی۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،283کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،180 کی قیمتوں میں کمی اور 100 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔حجم کے اعتبار سے بینک آف پنجاب سرفہرست رہا، جہاں 66.024 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ یونٹی فوڈز لمیٹڈ کے 62.508 ملین اور سینرجیکو پی کے کے 56.219 ملین شیئرز کا لین دین ریکارڈ کیا گیا۔سب سے زیادہ اضافہ کرنے والے حصص میں رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ نمایاں رہی جس کے حصص کی قیمت 176.72 روپے اضافے کے بعد 9470.53 روپے پر بند ہوئی جبکہ جے کے سپننگ ملز لمیٹڈ کے حصص 22.84 روپے اضافے کے ساتھ 264.94 روپے پر بند ہوئے۔
دوسری جانب یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں 89 روپے کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 25211 روپے پر بند ہوئے جبکہ اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص 13.34 روپے کمی کے بعد 1902.06 روپے پر آ گئے۔کے ایس ای 30 انڈیکس 570.01 پوائنٹس کے اضافے سے 54391.82 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 2587.39 پوائنٹس کی بہتری سے 256134.39 پوائنٹس پر بند ہوا۔








