وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ردالفتنہ -3 کے تحت ضلع واشک اور ضلع مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ردالفتنہ -3 کے تحت ضلع واشک اور ضلع مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

لاہور ۔6اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ردالفتنہ -3 کے تحت ضلع واشک اور ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف الگ الگ کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔

انہوں نے کہا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز شاندار کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔