اسپیکر سردار ایاز صادق کا جنوبی وزیرستان اور دیر میں آپریشنز کے دوران 10 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسپیکر سردار ایاز صادق نے جنوبی وزیرستان اور دیر میں آپریشنز کے دوران 10 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):اسپیکر سردار ایاز صادق نے جنوبی وزیرستان اور دیر میں آپریشنز کے دوران 10 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے،دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں

ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات قابلِ ستائش ہیں،دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہاکہ پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے قومی عزم کا اعادہ کیا۔