وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جنوبی وزیرستان اور ضلع دیر میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے
وفاقی وزیرپارلیمانی امور کا جنوبی وزیرستان اور ضلع دیر میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جنوبی وزیرستان اور ضلع دیر میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کے امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے جوان پوری قوم کا فخر ہیں،دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ریاست، حکومت اور پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے
آپریشن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائے جائیں گے اور پاکستان کے امن، سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اللہ تعالیٰ ہمارے بہادر جوانوں کی حفاظت فرمائے اور پاکستان کو ہمیشہ امن کا گہوارہ بنائے۔









