ایم ڈی کیٹ کا 16 اگست کو ہونے والا ٹیسٹ 20 ستمبر تک ملتوی
ایم ڈی کیٹ کا 16 اگست کو ہونے والا ٹیسٹ 20 ستمبر تک ملتوی
اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):وزیر اعظم کی ہدایت کی روشنی میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ کا 16 اگست کو ہونے والا ٹیسٹ 20 ستمبر تک ملتوی کردیا۔
پی ایم ڈی سی شعبہ امتحانات کے بیان کے مطابق کونسل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ تمام والدین،امیدواروں،تعلیمی اداروں اور دیگر متعلقہ فریقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں ایم ڈی کیٹ کا 16 اگست کو شیڈول امتحان اب 20 ستمبر کو منعقد ہوگا۔









