محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی پتہ لپیٹ سنڈی بارے ایڈوائزری جاری کر دی۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دھان کے کاشتکار پتہ لپیٹ سنڈی کے ابتدائی حملے کا مشاہدہ کرنے کیلئے سایہ دار جگہوں کا انتخاب کریں
محکمہ زراعت کی دھان کی پتہ لپیٹ سنڈی بارے ایڈوائزری جاری
لاہور۔7اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی پتہ لپیٹ سنڈی بارے ایڈوائزری جاری کر دی۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دھان کے کاشتکار پتہ لپیٹ سنڈی کے ابتدائی حملے کا مشاہدہ کرنے کیلئے سایہ دار جگہوں کا انتخاب کریں۔پتہ لپیٹ سنڈی کو کنٹرول کرنے کیلئے وٹوں پر اگی ہو ئی جڑی بوٹیاں تلف کریں۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ دھان کی فصل کی باقاعدگی سے ہفتہ وار پیسٹ سکاٹنگ کریں۔سنڈی کی موثر نگرانی کیلئے روشنی کے پھندے لگائیں۔نائٹروجن والی کھاد کے زیادہ استعمال سے گریز کریں۔کیمیائی انسداد کیلئے نقصان کی معاشی حد (2لپٹے ہوئے پتے فی پودا) آنے پر سفارش کردہ دانے دار زہروں یا کیڑے مار ادویات کے استعمال کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے کریں اور وقفہ قبل از برداشت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فصل پر سپرے کریں یا دانے دار زہروں کا کھڑے پانی میں چھٹہ دیں۔









