اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال سے متعلق نئی سہولیات اور ماڈلز متعارف کرا دیے

اوپن اے آئی نے اپنے چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے لیے نئی اپ ڈیٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جن میں استعمال کی حدوں میں تبدیلی اور جوابات کے معیار کو بہتر بنانے اور صارفین کو زیادہ لچکدار تجربہ فراہم کرنے کے لیے نئے ٹولز شامل ہیں۔

سان فرانسسکو۔8اگست (اے پی پی):اوپن اے آئی نے اپنے چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے لیے نئی اپ ڈیٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جن میں استعمال کی حدوں میں تبدیلی اور جوابات کے معیار کو بہتر بنانے اور صارفین کو زیادہ لچکدار تجربہ فراہم کرنے کے لیے نئے ٹولز شامل ہیں۔

اماراتی نیو ز ایجنسی وام کے مطابق کمپنی کے مطابق صارفین کو ٹیکسٹ پر مبنی گفتگو کے لیے زیادہ رسائی حاصل ہوگی، تاہم فائل اپ لوڈ کرنے یا تصاویر تیار کرنے سے متعلق پیغامات پر الگ استعمال کی حدیں لاگو رہیں گی۔اوپن اے آئی نے اپنے جی پی ٹی-5.6 فیملی کے ماڈلز بھی متعارف کرانا شروع کر دیے ہیں۔ عام چیٹ جی پی ٹی گفتگو میں روزمرہ سوالات اور جوابات کے لیے جی پی ٹی-5.5 انسٹنٹ بدستور ڈیفالٹ ماڈل رہے گا، جبکہ اہل ادا شدہ صارفین پیچیدہ نوعیت کے استدلال پر مبنی کاموں کے لیے جی پی ٹی-5.6 سول تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔کمپنی کے مطابق جی پی ٹی-5.6 لونا کو عام چیٹ جی پی ٹی گفتگو میں بطور قابلِ انتخاب ماڈل دستیاب نہیں کیا گیا۔اوپن اے آئی نے بتایا کہ جی پی ٹی-5.6 سول کو کوڈنگ، تحقیق، سائنس، سائبر سکیورٹی، کمپیوٹر کے استعمال اور ڈیزائن سمیت پیچیدہ نوعیت کے کاموں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں