وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مدینہ منورہ۔8اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف جو مدینہ منورہ میں موجود ہیں ، نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں بیرسٹر گوہر علی خان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں