اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، 2ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نےملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2کروڑ 5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 187 کلوگرام چرس،افیون برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نےملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2کروڑ 5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 187 کلوگرام چرس،افیون برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں کلی ساغر روڈ لورالائی کے قریب ٹرک سے 28.8کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔جی ٹی روڈ راولپنڈی پر ہسپتال کے قریب رکشہ سے 10.8 کلو چرس برآمد کرکے ملزم گرفتار کو کرلیا۔ دالبندین ڈسٹرکٹ چاغی میں گاڑی سے 145 کلوگرام افیون برآمد کرلی۔حاجی کیمپ پشاور کوریئر آفس میں پارسل میں چولہے میں چھپائی گئی 2.4 کلوچرس برآمد کرلی۔کارروائیوں کاانسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں