مقامی مارکیٹ میں ہفتہ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے اضافہ ہوا اور فی تولہ قیمت 4 لاکھ 56ہزار 536 روپے تک بڑھ گئی۔ آل پاکستان صرافہ ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1887 روپے کے اضافہ سے نئی قیمت 3 لاکھ 91ہزار 406 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1729 روپے کے …
سونے کی قیمت میں 2200 روپے فی تولہ اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):مقامی مارکیٹ میں ہفتہ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے اضافہ ہوا اور فی تولہ قیمت 4 لاکھ 56ہزار 536 روپے تک بڑھ گئی۔ آل پاکستان صرافہ ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1887 روپے کے اضافہ سے نئی قیمت 3 لاکھ 91ہزار 406 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1729 روپے کے اضافہ سے 3 لاکھ 58ہزار 801 روپے ہو گئی۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا کی قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیاگیا جس کےبعد فی اونس قیمت 4341ڈالر ریکارڈکی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت میں 113 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 6826 جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 97 روپے کی کمی سے 5852 روپے تک کم ہو گئی۔ بین الاقوامی منڈیوں میں فی اونس چاندی کی قیمت 1.13 ڈالر کی کمی سے 63.47ڈالر فی اونس تک کم ہو گئی۔








