محکمہ زراعت کی دھان کے کاشکاروں کیلئے اہم سفارشات جاری

محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کے کاشکاروں کیلئے سفارشات جاری کردیں۔ترجمان کے مطابق دھان کے کاشتکار پتہ لپیٹ سنڈی کے ابتدائی حملے کا مشاہدہ کرنے کیلئے سایہ دار جگہوں کا انتخاب کریں،پتہ لپیٹ سنڈی کو کنٹرول کرنے کیلئے وٹوں پر اگی ہو ئی جڑی بوٹیاں تلف کریں

لاہور۔9اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کے کاشکاروں کیلئے سفارشات جاری کردیں۔ترجمان کے مطابق دھان کے کاشتکار پتہ لپیٹ سنڈی کے ابتدائی حملے کا مشاہدہ کرنے کیلئے سایہ دار جگہوں کا انتخاب کریں،پتہ لپیٹ سنڈی کو کنٹرول کرنے کیلئے وٹوں پر اگی ہو ئی جڑی بوٹیاں تلف کریں ۔ترجمان نے مزید کہا کہ دھان کی فصل کی باقاعدگی سے ہفتہ وار پیسٹ سکاٹنگ کریں،سنڈی کی موثر نگرانی کیلئے روشنی کے پھندے لگائیں اورنائٹروجن والی کھاد کے زیادہ استعمال سے گریز کریں۔اسی طرح کیمیائی انسداد کیلئے نقصان کی معاشی حد (2لپٹے ہوئے پتے فی پودا) آنے پر سفارش کردہ دانے دار زہروں یا کیڑے مار ادویات کے استعمال کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے کریں اور وقفہ قبل از برداشت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فصل پر سپرے کریں یا دانے دار زہروں کا کھڑے پانی میں چھٹہ دیں۔