آٹو انڈسٹری کے سپیئر پارٹس کی درآمدات میں جون کے دوران 44 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

آٹو انڈسٹری کے سپیئر پارٹس وغیرہ کی قومی درآمدات میں جون 2026 کے دوران 44 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 39.7 ملین ڈالر تک بڑھ گیا

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):آٹو انڈسٹری کے سپیئر پارٹس وغیرہ کی قومی درآمدات میں جون 2026 کے دوران 44 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 39.7 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جون 2025 میں آٹو انڈسٹری کے پرزہ جات وغیرہ کی درآمدات کی مالیت 27.6 ملین ڈالر رہی تھی ۔ اس طرح جون 2025 کے مقابلہ میں جون 2026 کے دوران آٹو انڈسٹری کے سپیئر پارٹس کی ملکی درآمدات میں 12.1 ملین ڈالر یعنی 43.84 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔