پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروبار کے آغاز پر تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 917 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 347 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 917 پوائنٹس بڑھ گیا
اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروبار کے آغاز پر تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 917 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 347 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 430 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔مارکیٹ میں ابتدائی تیزی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری اور حصص کی خریداری کے رجحان کی عکاسی ہوئی۔








