محکمہ زراعت نے بند گوبھی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کے لیے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کہا ہے
محکمہ زراعت کی بندگوبھی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوارکے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

مزید خبریں
سیالکوٹ۔10اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے بند گوبھی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کے لیے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کہا ہے کہ بند گوبھی کی فصل کی بوائی کے ابتدائی مرحلے میں ایک ہفتے کے وقفے سے 2 سے 3 مرتبہ آبپاشی کی جائے جبکہ بعد ازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھا کر 15 روز کر دیا جائے تاکہ بیج کے اگاؤ اور پودوں کی بہتر نشوونما میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پیر کو انہوں نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھی انتہائی ضروری ہے، جس کے لیے بروقت گوڈی کی جائے اور پودوں پر مٹی چڑھائی جائے تاکہ فصل کا اگاؤ اور بڑھوتری متاثر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کے دوران اگر کوئی پودا مرا ہوا نظر آئے تو اسے نکال کر اس کی جگہ نیا پودا لگا دینا چاہیے تاکہ وقت، پانی، کھاد اور زرعی ادویات کے غیر ضروری استعمال سے بچا جا سکے۔








