سبزی گوبھی اور بندگوبھی کی پنیری 15 اگست سے کاشت کرنا شروع کردیں اور 15 ستمبر سے پنیری کھیت میں منتقل کرنی شروع کردیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے آج پیرکو کاشتکاروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔
گوبھی اور بندگوبھی کی پنیری 15 اگست سے کاشت کرنا شروع کردیں،محکمہ زراعت

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 10 اگست (اے پی پی):سبزی گوبھی اور بندگوبھی کی پنیری 15 اگست سے کاشت کرنا شروع کردیں اور 15 ستمبر سے پنیری کھیت میں منتقل کرنی شروع کردیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے آج پیرکو کاشتکاروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سریوں کی سبزیوں کی پنیری کا وقت شروع ہورہا ہے ، گوبھی اور بند گوبھی کی پنیری 15 اگست سے کاشت کرنا شروع کردیں اور 15 ستمبر کو اسے کھیتوں میں منتقل کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ 15 ستمبر سے سردیوں کی سبزیوں کا وقت شروع ہورہا ہے جن میں گوبھی، بندگوبھی، بروکلی، سلاد، پالک میتھی ، دھنیہ ،چقندر، شلجم، گاجر، سرسوں کا ساگ، لہسن اور مٹر وغیرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں کی سبزیوں کیلئے زمین کی تیاری اچھی طرح ہل چلا کر کریں اور 8 سے 10 ٹرالی گلی سڑی گوبر ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں سبزیاں کھیلوں پر کاشت کرنے سے بارش سے متاثر نہیں ہوتیں اور ان میں پیداواری صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشت کرنے کیلئے ہمیشہ اچھے اور صحت مند بیج کا انتخاب کریں اور فصلوں کیلئے کسی بھی راہنمائی کیلئے فیلڈ میں موجود محکمہ زراعت کے افسران سے رابطہ کریں۔







