ماہرین زراعت نے کہاکہ کاشتکار مونگ ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے فوری تدارک کیلئے حکمت عملی اپنائیں تاکہ فصل کو نقصان کی معاشی حدسے بچایاجاسکے۔
کاشتکار مونگ ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے فوری تدارک کیلئے حکمت عملی اپنائیں،محکمہ زراعت کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 10 اگست (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کہاکہ کاشتکار مونگ ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے فوری تدارک کیلئے حکمت عملی اپنائیں تاکہ فصل کو نقصان کی معاشی حدسے بچایاجاسکے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عامر صدیق نے کہاکہ مونگ ماش کی اچھی پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھی نہائت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ مونگ ماش کی فصل کو تین پانی درکار ہوتے ہیں لہٰذا پہلا پانی اگاؤ کے 3سے4ہفتے بعد، دوسراپانی پھول نکلنے پر، تیسرا پانی پھلیاں نکلنے پر دیاجائے۔انہوں نے کہاکہ اگر اس دوران بارش ہو جائے تو فصل کی ضرورت کے مطابق اس کی آبپاشی کی جائے نیز اگر بار ش کازائد پانی کھیت میں جمع ہو جائے تو اس کے نکاس کا بھی فوری انتظام کرناچاہیے۔







