چیف انجینئر انہار سرگودھا صداقت لطیف نے سپرنٹنڈنگ انجینئر تھل کینال سرکل میانوالی،ایکسیئن کالا باغ اور ایکسئین میانوالی کینال ڈویژن کے ہمراہ داؤد خیل لفٹ اریگیشن اسکیم
چیف انجینئر انہار سرگودھا کا مختلف لفٹ ایریگیشن سکیمز کا معائنہ

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 10 اگست (اے پی پی):چیف انجینئر انہار سرگودھا صداقت لطیف نے سپرنٹنڈنگ انجینئر تھل کینال سرکل میانوالی،ایکسیئن کالا باغ اور ایکسئین میانوالی کینال ڈویژن کے ہمراہ داؤد خیل لفٹ اریگیشن اسکیم ، موچ لفٹ اریگیشن اسکیم اور میانوالی لفٹ ایریگیشن کا معائنہ کیا جس میں پمپ ہائوسز اے ،بی اور سمندوالہ شامل تھے۔
معائنے کے دوران چیف انجینئر صداقت لطیف کو لفٹ اریگیشن اسکیموں کے آپریشن، کارکردگی اور دیکھ بھال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تمام مکینیکل سسٹمز اور آلات کی مناسب اور بروقت دیکھ بھال کو یقینی بنائیں اور ان کی قابل اعتماد اور موثر کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
معائنے کے دوران، چیف انجینئر کو پمپ ہاؤسز کے آپریشن اور فیلڈ فارمیشن کی طرف سے کی جانے والی معمول کی نگرانی، دیکھ بھال اور مرمت کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔چیف انجینئر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام پمپ ہاؤسز اور متعلقہ تنصیبات کی مناسب دیکھ بھال اور نگہداشت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پمپ ہاؤسز کے سول ڈھانچے کی مرمت اور درستگی معیاری ضوابط اور تصریحات کے مطابق کی جائے تاکہ ان کی محفوظ اور موثر کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔








