پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی سے آغاز، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا۔کاروبار کے ابتدائی اوقات میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 76 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 119 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 81 ہزار 310 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔