بین الاقوامی منڈی میں منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کے ستمبر کے لیے معاہدے 1.50 ڈالر اضافے سے 83.63 ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اکتوبر کے لئے سودے 1.59 ڈالر اضافے سے 89.31 ڈالر فی بیرل میں طے پائے
بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):بین الاقوامی منڈی میں منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کے ستمبر کے لیے معاہدے 1.50 ڈالر اضافے سے 83.63 ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اکتوبر کے لئے سودے 1.59 ڈالر اضافے سے 89.31 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔کموڈٹی مارکیٹ میں سونے اور اجناس کے نرخوں میں تیزی جبکہ چاندی میں کمی ہوئی ۔ سونے کے نرخ 3.30 ڈالر اضافے سے 4423.00 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے تاہم چاندی کی قیمت 0.60 ڈالر کمی سے 64.68ڈالر فی اونس پر آگئی۔ مکئی کے دسمبر کے لئے سودے 0.25 ڈالر اضافے سے 462.00 جبکہ گندم کے دسمبر کے لئے معاہدے 1.25 ڈالر اضافے سے 660.50 ڈالر فی بشل میں طے پائے۔








