پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی مندی کا رجحان برقرار رہا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1463.60 پوائنٹس کمی کے بعد 179846.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، کے ایس ای 100 انڈیکس 1463.60 پوائنٹس گر گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی مندی کا رجحان برقرار رہا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1463.60 پوائنٹس کمی کے بعد 179846.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ریڈی مارکیٹ میں 860.261 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مجموعی مالیت 38.862 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) بھی 20.258 ٹریلین روپے سے کم ہو کر 20.142 ٹریلین روپے ہو گئی۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 148کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،311 کی قیمتوں میں کمی اور 104 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔حجم کے اعتبار سے سینرجیکو پی کے سرفہرست رہا جس کے 133.907 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا۔ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 61.849 ملین اور ہسکول پٹرولیم کے 45.032 ملین شیئرز کا لین دین ریکارڈ کیا گیا۔
سب سے زیادہ اضافہ کرنے والے حصص میں یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ نمایاں رہی جس کے حصص کی قیمت 89.50 روپے اضافے کے بعد 25389.50 روپے پر بند ہوئی جبکہ رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ کے حصص 66.35 روپے اضافے کے ساتھ 9300 روپے پر بند ہوئے۔دوسری جانب پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ بی کے حصص کی قیمت 496.73 روپے کمی کے بعد 17351.67 روپے پر بند ہوئی جبکہ سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کے حصص 42.85 روپے کمی کے بعد 1882.27 روپے پر بند ہوئے۔کے ایس ای 30 انڈیکس 434.78 پوائنٹس کی کمی سے 53571.08 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 2717.47 پوائنٹس کی کمی سے 253007.71 پوائنٹس پر بند ہوا۔








