جنرل ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت کا اجلاس

راولپنڈی ۔ 7 جون(اے پی پی) اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے بنیادی قومی مفادات کے تحفظ اور کسی قسم کے منفی بیرونی اثر و رسوخ کا موثر توڑ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سول اور عسکری قیادت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منگل کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزراءخواجہ محمد آصف اور …

راولپنڈی ۔ 7 جون(اے پی پی) اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے بنیادی قومی مفادات کے تحفظ اور کسی قسم کے منفی بیرونی اثر و رسوخ کا موثر توڑ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سول اور عسکری قیادت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منگل کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزراءخواجہ محمد آصف اور اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، وزیراعظم کے معاوں خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور خارجہ سیکرٹری اعزاز چوہدری نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور دیگر سینئر سول حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply