جاز ورلڈ کے زَر نے یومیہ فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

جاز ورلڈ کے فیشن مارکیٹ پلیس زَر (ZARR) کی ’آزادی سیل‘ مہم نے 7 اگست کو ایک ہی دن میں ریکارڈ 2,429 آرڈرز حاصل کیے، جن کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 22 لاکھ روپے رہی۔ کمپنی کے مطابق اگست کے پہلے ہفتے میں بھی زَر کی آزادی سیل کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):جاز ورلڈ کے فیشن مارکیٹ پلیس زَر (ZARR) کی ’آزادی سیل‘ مہم نے 7 اگست کو ایک ہی دن میں ریکارڈ 2,429 آرڈرز حاصل کیے، جن کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 22 لاکھ روپے رہی۔ کمپنی کے مطابق اگست کے پہلے ہفتے میں بھی زَر کی آزادی سیل کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس دوران پلیٹ فارم پر 3,873 آرڈرز کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 34 لاکھ روپے رہی۔اس کے مقابلے میں جولائی کے اسی عرصے کے دوران زَر پر 986 آرڈرز کیے گئے تھے، جن کی مجموعی مالیت 69 لاکھ روپے تھی۔ یوں اگست کے پہلے ہفتے میں آرڈرز کی تعداد میں 3.9 گنا جبکہ مجموعی مالیت میں 3.4 گنا اضافہ ہوا۔

جاز لائف اسٹائل وینچرز کے صدر علی فہد نے کہا کہ "زَر کی ریکارڈ کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ مختلف پلیٹ فارمز کی صلاحیتوں، منفرد مصنوعات اور مؤثر حکمتِ عملی کو یکجا کیا جائے تو بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔