کپاس کی جلد بوائی زیادہ پیداوار، موسمی حالات اور کیڑوں کے حملوں سے فصل کومحفوظ رکھنے میں مدد کرتی ہے،ڈائریکٹر زراعت توسیع
کپاس کی جلد بوائی زیادہ پیداوار، موسمی حالات اور کیڑوں کے حملوں سے فصل کومحفوظ رکھنے میں مدد کرتی ہے،ڈائریکٹر زراعت توسیع

مزید خبریں
سرگودھا۔ 12 اگست (اے پی پی):کپاس کی جلدبوائی پیداواربڑھانےاور موسمی حالات اور کیڑوں کے حملوں سے فصل کے نقصانات کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر محمد اشفاق نے کاٹن پروڈکشن پلان 2026ء کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ کپاس پاکستان کی معیشت کےلیےایک اہم فصل ہےجس میں پنجاب کا قومی پیداوار میں بڑا حصہ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ جلد بوائی جانے والی کپاس موسمیاتی چیلنجوں اور نقصان دہ کیڑوں کیخلاف بہتر مزاحمت پیدا کرتی ہے جبکہ رس چوسنے والے کیڑوں، خاص طور پر سفید مکھی جو کہ لیف کرل وائرس کی ایک بڑی وجہ ہے ،اسکے حملوں کوبھی کم کرتی ہے۔ ڈاکٹرمحمد اشفاق نےاس بات پرزوردیاکہ کاشتکار ابتدائی نشوونماء کے مرحلے میں فصلوں کی حفاظت کے لیے بوائی سے پہلےبیجوں کو تجویز کردہ کیڑے مار ادویات سے ٹریٹ کریں۔
انہوں نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ جلد بوائی کے لیے کپاس کی تصدیق شدہ ٹرپل جین قسمیں استعمال کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ بیج وفاقی سیڈ سرٹیفیکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے منظور شدہ ہوں۔ ڈائریکٹر زراعت توسیع نے خبردار کیا کہ نان ٹرپل جین اقسام پر گلائفوسیٹ کا استعمال فصلوں کو نقصان پہنچاسکتاہےجبکہ ٹرپل جین والی اقسام جڑی بوٹیوں کیخلاف مزاحمت پیش کرتی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر زراعت اور سیکرٹری زراعت کی ہدایت پر محکمہ زراعت پنجاب بھر کے کپاس کے کاشتکاروں کو تکنیکی رہنمائی اور مدد فراہم کرے گا۔ محمد اشفاق نے کہا کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے اور قومی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے جدید کاشتکاری تکنیک اور زرعی تحقیق کو اپنانا ضروری ہے۔








