اسلام آباد ۔ 7 جون(اے پی پی) لیبیا کے وزیراعظم فیاض السراج اور دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ وہ جلد وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرینگی۔ منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل اور لیبیا …
لیبیا کے وزیراعظم اور دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل کا وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جون(اے پی پی) لیبیا کے وزیراعظم فیاض السراج اور دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ وہ جلد وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرینگی۔ منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل اور لیبیا کے وزیر اعظم نے اپنے الگ الگ پیغامات میں وزیر عظم محمدنواز شریف کی اچھی صحت اورجلد صحت یابی کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے کہا ہے کہ وہ جلد وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرینگی۔








