جولائی 2026کے دوران ملک میں کاروں کی فروخت میں 141.28 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا،پاما

رواں مالی سال کے آغاز پر جولائی 2026 کے دوران ملک میں کاروں کی فروخت میں 141.28 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما)کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2026 کے دوران کاروں کی مجموعی فروخت 17ہزار 216 یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ جولائی 2025 میں کاروں کی فروخت کا حجم 7ہزار 135 یونٹس رہا تھا۔

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):رواں مالی سال کے آغاز پر جولائی 2026 کے دوران ملک میں کاروں کی فروخت میں 141.28 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما)کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2026 کے دوران کاروں کی مجموعی فروخت 17ہزار 216 یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ جولائی 2025 میں کاروں کی فروخت کا حجم 7ہزار 135 یونٹس رہا تھا۔

اس طرح جولائی 2025 کے مقابلہ میں جولائی 2026 کے دوران ملک میں کاروں کی فروخت میں 10 ہزار 81 یونٹس یعنی 141.28 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

 

مزید خبریں