کپاس کی فصل پر چست تیلے کے حملے سے بچاؤ کیلئے پیسٹ سکاؤٹنگ کی ہدایت

ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن فیصل آباد یاسر عمرنے کپاس کی فصل پر چست تیلے کے ممکنہ حملہ کے خدشہ کے پیش نظرکاشتکاروں کو فوری طور پر پیسٹ سکاؤٹنگ کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ چونکہ نمی کے موسم میں کپاس کی فصل پر چست تیلے کے حملے کاخدشہ بڑھ جاتا ہے

فیصل آباد۔ 18 اگست (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن فیصل آباد یاسر عمرنے کپاس کی فصل پر چست تیلے کے ممکنہ حملہ کے خدشہ کے پیش نظرکاشتکاروں کو فوری طور پر پیسٹ سکاؤٹنگ کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ چونکہ نمی کے موسم میں کپاس کی فصل پر چست تیلے کے حملے کاخدشہ بڑھ جاتا ہے ا س لیے ہفتہ میں 2بار ضرور پیسٹ سکاؤٹنگ کروائی جائے۔انہوں نے بتا یا کہ پیسٹ سکاؤٹنگ کے بعد اگر چست تیلے کا حملہ نقصان کی معاشی حد تک ہو تو محکمہ کے مقامی زرعی ماہرین کی مشاورت سے سپرے کیا جائے اور اگر نقصان معاشی حد یعنی ایک بالغ یا بچہ فی پتہ سے کم ہو تو سپرے سے گریز کیا جائے تاکہ فصل دوست کیڑے محفوظ رہ سکیں۔ا نہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں صبح 8سے سہ پہر 5بجے تک فری ہیلپ لائن 0800-15000 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔