سیالکوٹ،کاشتکاروں کو چقندر کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو چقندر کی کی کاشت فوری شروع کرکے ستمبر کے آخر تک مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے

سیالکوٹ۔18اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو چقندر کی کی کاشت فوری شروع کرکے ستمبر کے آخر تک مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چقندر ایک انتہائی اہم، منافع بخش اور نقد آور فصل ہے۔ اگر کاشتکار چقندر کی کاشت کے دوران جدید سائنسی طریقہ کاشت کو اپنائیں تو اس کی پیداوار باآسانی 1500 من فی ایکڑ تک حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوں کہا کہ کاشتکار چقندر کی بہتر پیداوار کے لیے زمین کی تیاری، بیج کے انتخاب اور دیگر زرعی امور میں محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل درآمد کریں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار چقندر کی کاشت کے حوالے سے مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔