پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 2546.94 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کا رجحان رہا ۔بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2546.94 پوائنٹس کی کمی سے 177955.50 پوائنٹس پر بند ہوا

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کا رجحان رہا ۔بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2546.94 پوائنٹس کی کمی سے 177955.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ریڈی مارکیٹ میں 1.038 ارب شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 50.741 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری مالیت 20.199 ٹریلین روپے سے کم ہو کر 19.906 ٹریلین روپے رہ گئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 104کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،368 کی قیمتوں میں کمی اور 91 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔حجم کے لحاظ سے سینرجیکو پی کے 231.461 ملین حصص کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست رہی، ہیسکول پٹرول 50.310 ملین حصص اور سوئی سدرن گیس 45.472 ملین حصص کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمر پر رہیں۔

نمایاں اضافے والے حصص میں ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 69.54 روپے بڑھ کر 3999.99 روپے پر بند ہوئی جبکہ بکسلے پینٹس لمیٹڈ کے حصص 36.96 روپے اضافے کے بعد 406.60 روپے پر بند ہوئے۔کمی کا شکار حصص میں سیفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 65.04 روپے کم ہو کر 1364.97 روپے پر بند ہوئی جبکہ خیرپور شوگر ملز لمیٹڈ کے حصص 56.83 روپے کمی کے بعد 909.48 روپے پر بند ہوئے۔کے ایس ای 30 انڈیکس 899.47 پوائنٹس کی کمی سے 52861.71 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 4194.95 پوائنٹس کی کمی سے 250423.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں