ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے کہا ہے کہ بکری پال افراد اعلی ٰنسل کی علاقائی بکریوں بیتل، ٹیڈی، دائرہ دین پناہ اور ناچی وغیرہ کی افزائش نسل کے لئے موثر اقدامات کریں
بکری پال افراد اعلی ٰنسل کی علاقائی بکریوں کی افزائش نسل کے لئے موثر اقدامات کریں ،ڈاکٹر محمد افضل

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 19 اگست (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے کہا ہے کہ بکری پال افراد اعلی ٰنسل کی علاقائی بکریوں بیتل، ٹیڈی، دائرہ دین پناہ اور ناچی وغیرہ کی افزائش نسل کے لئے موثر اقدامات کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو فارمرز کے نام ایک پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بکری پال حضرات بکریوں کی افزائش کے ساتھ ساتھ انہیں بیماریوں سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکے بھی لگوائیں تاکہ دودھ کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ معیاری گوشت کا حصول بھی ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ نسل کی علاقائی بکریاں بیتل، ٹیڈی، دائرہ دین پناہ، ناچی وغیرہ پالنے سے بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلی صلاحیت کے حامل بریڈر سے نسل کو زیادہ بہتر بنایا جاسکتا ہے،جانوروں کو متوازن خوراک، سبز چارہ، صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ شدید موسمی اثرات سے بچانا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ انتڑیوں کے زہر، متعدی نمونیا، منہ کا پکنا اور چیچک کے امراض بکریوں کی افزائش نسل متاثر کرتے ہیں اس لئے بکری پال حضرات کو سال میں کم از کم 3مرتبہ اچھی کمپنی کی کرم کش ادویات پلانی اور ویٹرنری ہسپتال سے حفاظتی ٹیکے لگوانے چاہئیں۔







