پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1109.14 پوائنٹس کی کمی سے 176846.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ریڈی مارکیٹ میں 787.893 ملین شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 39.567 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری مالیت 19.906 ٹریلین روپے سے کم ہو کر 19.814 ٹریلین روپے رہ گئی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 1109.14 پوائنٹس کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1109.14 پوائنٹس کی کمی سے 176846.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ریڈی مارکیٹ میں 787.893 ملین شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 39.567 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری مالیت 19.906 ٹریلین روپے سے کم ہو کر 19.814 ٹریلین روپے رہ گئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 565 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 185کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،271 کی قیمتوں میں کمی اور 109 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
حجم کے لحاظ سے سینرجیکو پی کے 217.459 ملین شیئرز کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست رہی، فاسٹ کیبلز لمیٹڈ27.382 ملین شیئرز اور عائشہ سٹیل ملز 27.214 ملین شیئرز کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمر پر رہیں۔یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے حصص سب سے زیادہ 75.88 روپے کے اضافے سے 25273.97 روپے اور ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کے حصص 73.01 روپے اضافے کے بعد 4073 روپے پر بند ہوئے۔کے ایس ای 30 انڈیکس 423.49 پوائنٹس کی کمی سے 52438.22 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1628.55 پوائنٹس کی کمی سے 248794.51 پوائنٹس پر بند ہوا۔








