امرود کے باغبان مناسب دیکھ بھال اورپودوں کو نقصان رساں کیڑے و بیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں،محکمہ زراعت

اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ امرود کے باغبان پودوں کی مناسب دیکھ بھال اورپودوں کو نقصان رساں کیڑے و بیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں

سیالکوٹ۔ 19 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ امرود کے باغبان پودوں کی مناسب دیکھ بھال اورپودوں کو نقصان رساں کیڑے و بیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں۔انہوں نے بتایا کہ موسم برسات میں امرود کی گرمیوں کی فصل کو پھل کی مکھی سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مکھی پھل کے اندر اپنا ڈنگ داخل کر کے انڈے دیتی ہے جن سے چھوٹی چھوٹی سنڈیاں پیدا ہوکر گودے کو کھا نا شروع کر دیتی ہیں اور پھل گل سڑ جاتا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے امرود کے باغبانوں کو ہدایت کی کہ وہ ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے تدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی مالی نقصان یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

مزید خبریں