اسلام آباد ۔7 جون(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ آف شور کمپنیوں کا معاملہ بین الاقوامی ہے تاہم حکومت اس مسئلہ سے ملکی قوانین کے مطابق عہدبرآں ہونے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک کمیٹی پہلے ہی قائم کی جاچکی ہے جو اس مسئلہ کو دیکھ رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینلز سے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان کی نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔7 جون(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ آف شور کمپنیوں کا معاملہ بین الاقوامی ہے تاہم حکومت اس مسئلہ سے ملکی قوانین کے مطابق عہدبرآں ہونے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک کمیٹی پہلے ہی قائم کی جاچکی ہے جو اس مسئلہ کو دیکھ رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو اس کمیٹی کا حصہ ہیں اور کمیٹی مکمل طور پر بااختیار ہے۔ ایک علیحدہ منی بل بھی پیش کیا جائے گا تاکہ اس مسئلہ پر تفصیلی بحث ہو سکے اور اس کے حل کیلئے اقدامات تجویز کئے جا سکیں۔








