پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس 1367 پوائنٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 212 پوائنٹس پر پہنچ گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس 1367 پوائنٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ابتدائی سرگرمیوں کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 1367 پوائنٹ بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 212 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 846 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ابتدائی کاروباری سرگرمیوں میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے رجحان کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔








