اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ڈسکہ محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت کاشتکاروں سے درخواستیں مطلوب ہیں
گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت کاشتکاروں سے درخواستیں مطلوب ہیں،محکمہ زراعت ڈسکہ

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 20 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ڈسکہ محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت کاشتکاروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔انہوں نےبتایا کہ وزیر اعلی ٰپنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت10ہزار50 تا65 ہارس پاور ٹریکٹرز7لاکھ 50 ہزار روپے فی ٹریکٹر سبسڈی پر فراہم کرنے کیلئے کاشتکاروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔
اس ضمن میں کمپیوٹرائزڈ موضع جات کے کاشتکار اس پروگرام کے تحت درخواست جمع کرانے کیلئے پورٹل ttps://gts.punjab.gov.pk/ یا محکمہ زراعت پنجاب کی آفیشل ویب سائٹwww.agripunjab.gov.pkکا وزٹ کریں جبکہ غیر کمپیوٹرائزڈ موضع جات کے کاشتکار محکمہ زراعت پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ سے درخواست فارم ڈائون لوڈ کر یں یا محکمہ زراعت توسیع کے دفاتر سے درخواست فارم مفت حاصل کر سکتے ہیں۔درخواست فارم مکمل کوائف کے ساتھ متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع) کے دفتر میں جمع کرائیں۔
اس پروگرام کے تحت درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست2026 ہے۔مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے محکمہ زراعت (توسیع) پنجاب کے متعلقہ دفاتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے یا زرعی ہیلپ لائن0800-17000 پر روزانہ صبح8بجے سے رات8بجے تک کال کی جا سکتی ہے۔








