محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری بروقت کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنیری کی بروقت منتقلی یقینی بنا کر کاشتکار بہتر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سیالکوٹ رانا سلیم شاد نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ مرچ پاکستان میں کاشت ہونے والی اہم اور نقد آور فصل ہے جسے پنجاب میں وسیع رقبے پر کاشت کیا جاتا …
سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
سیالکوٹ۔21اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری بروقت کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنیری کی بروقت منتقلی یقینی بنا کر کاشتکار بہتر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سیالکوٹ رانا سلیم شاد نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ مرچ پاکستان میں کاشت ہونے والی اہم اور نقد آور فصل ہے جسے پنجاب میں وسیع رقبے پر کاشت کیا جاتا ہے۔
مرچ گھروں اور ہوٹلوں میں سالن پکانے کے لیے استعمال ہونے کے علاوہ اس کی اضافی پیداوار بیرون ملک برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار مرچ کی پنیری کھیت میں منتقل کرتے وقت اس امر کا خاص خیال رکھیں کہ پودوں کا قد 10 سے 12 سینٹی میٹر ہو۔ پنیری کی مناسب عمر اور جسامت میں کھیت منتقلی سے پودوں کی بہتر نشوونما اور پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پنیری اکھاڑنے سے دو سے تین گھنٹے قبل نرسری کو پانی لگا دیا جائے تاکہ پنیری نکالتے وقت اس کی جڑیں ٹوٹنے سے محفوظ رہیں اور پودوں کو کھیت میں منتقل کرنے کے بعد بہتر نشوونما میں مدد مل سکے۔انہو ں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ مرچ کی پنیری کی منتقلی کے دوران محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں اور مزید رہنمائی کے لیے محکمہ زراعت کے فیلڈ عملہ سے رابطہ کریں۔








