زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری کلینڈر سال کے دوران مجموعی طور پر 1.764 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری کلینڈر سال کے دوران مجموعی طور پر 1.764 ارب ڈالر کا اضافہ
اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری کلینڈر سال کے دوران مجموعی طور پر 1.764 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ کلینڈر سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 20.838 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16.053 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 4.784 ارب ڈالر تھا۔ 13 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 22.50 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 17.082 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.424 ارب ڈالر تھا جو 2.5 ماہ کی درآمدات کےلئے موثر جاری کلینڈر سال کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.028 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 736 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔









