ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ دبئی میں ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ گل فوڈ مینوفیکچرنگ‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں 31 اگست تک جمع کرائی جاسکتی ہیں
بین الاقوامی تجارتی نمائش گل فوڈ مینوفیکچرنگ میں شرکت کے لئے درخواستیں 31 اگست تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ دبئی میں ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ گل فوڈ مینوفیکچرنگ‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں 31 اگست تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش دبئی میں 3 نومبر سے 5 نومبر تک جاری رہے گی جس میں پراسیسنگ ، پیکجنگ ،کنٹینر اینڈ سپلائرز،آٹومیشن اینڈ کنٹرول،سپلائی چین سلوشنز سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








