فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے انتخابات برائے سال 2026-28 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے،مجموعی طور پر 16خالی نشستوں کیلئے 16کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔
فیصل آباد وومن چیمبر کے انتخابات کے لئے16 امیدواران کے کاغذات نامزدگی جمع

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 24 اگست (اے پی پی):فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے انتخابات برائے سال 2026-28 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے،مجموعی طور پر 16خالی نشستوں کیلئے 16کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔
الیکشن کمیشن کی ممبران محترمہ تصغیرہ تجمل، محترمہ زیب النساء اور محترمہ سنیلہ شریف نے بتایا کہ کارپوریٹ کلاس کی 08نشستوں کیلئے 08امیدواروں جن میں محترمہ قراۃ العین آف میسرز ایتھم کالج(پرائیویٹ) لمیٹڈ، محترمہ مہوش زارا خان آف میسرزبرڈ ویو لاجک(پرائیویٹ) لمیٹڈ، محترمہ زرقا طارق آف میسرز ادرمان انڈسٹریز(پرائیویٹ) لمیٹڈ، محترمہ زیب النساء آف میسرز نمرہ ٹیکسٹائل مل(پرائیویٹ) لمیٹڈ، محترمہ رابعہ کاشف آف میسرز ایچ۔اے۔ آر ٹیکسٹائل مل (پرائیویٹ) لمیٹڈ، محترمہ ثانیہ ارشد آف میسرز ساحل لمیٹڈ، محترمہ عائشہ جاوید آف میسرز اسد ٹیکسٹائلز(پرائیویٹ) لمیٹڈاور محترمہ صدف شوکت آف میسرز ستارہ لیبلز(پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں جنہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
دریں اثنا، ایسوسی ایٹ کلاس کی آٹھ نشستوں کیلئے 08امیدوار میدان میں آئی ہیں جن میں محترمہ کنول سعید آف میسرز ابراہیم ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ، محترمہ سمعیہ طاہر آف میسرز مبشر ویونگ فیکٹری، محترمہ ہما فرخ آف میسرز عثمان ویونگ فیکٹری، محترمہ رخسانہ کوثر آف میسرز رخسانہ کوثر ایم آرایس، محترمہ تہنیت تنویر آف میسرز تہنیت انٹر پرائزز، محترمہ آمینہ عمر آف میسرز آر نیٹ باسکٹس،محترمہ نوشین زاہرہ آف میسرز مراد ایگرو فارم اور محترمہ حافظہ عائشہ آف میسرز اپیرل ٹیکسٹائل ایل ایل سی شامل ہیں۔ ممبران الیکشن کمیشن نے بتایا کہ انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 اگست 2026ء کوہوگی اور اہل امیدواروں کی فہرست26اگست کو چیمبر کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی گئی ہے۔








