ہری پور۔ 24 اگست (اے پی پی):ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے کاروباری برادری کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے اور چیمبر کی خدمات کو ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں صدر چیمبر ملک عمیر خالد کی زیر صدارت پروٹوٹیک آئی ٹی کمپنی کی ٹیم کے ساتھ اہم اجلاس ہوا جس میں چیمبر ممبران کے لیے جدید آئی ٹی سہولیات اور ڈیجیٹل سروسز کے فروغ …
ہری پور،چیمبر آف کامرس کی ڈیجیٹلائزیشن،اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

مزید خبریں
ہری پور۔ 24 اگست (اے پی پی):ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے کاروباری برادری کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے اور چیمبر کی خدمات کو ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں صدر چیمبر ملک عمیر خالد کی زیر صدارت پروٹوٹیک آئی ٹی کمپنی کی ٹیم کے ساتھ اہم اجلاس ہوا جس میں چیمبر ممبران کے لیے جدید آئی ٹی سہولیات اور ڈیجیٹل سروسز کے فروغ پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں پروٹوٹیک کی ٹیم نے ممبران کو جدید آئی ٹی سروسز بالخصوص فوری رہنمائی اور معلومات کی فراہمی کے لیے مجوزہ اے آئی چیٹ بوٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔
صدر ملک عمیر خالد نے کہا کہ چیمبر کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ ممبران کی کاروباری سہولت اور فوری معلومات تک رسائی کے لیے اے آئی چیٹ بوٹ کا قیام ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔اجلاس میں نائب صدر عبدالباسط،ایگزیکٹو ممبران محمد فیاض،حسن طارق،عثمان وحید،مفتی حفیظ الرحمن،ممبر شیخ وقاص علی اور چیمبر آفس کا عملہ بھی شریک تھا۔








